Live Updates

دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے حساس ہوتا ہے بہتر ہوگا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے،عمران خان کی وضاحت

جمعرات 1 جنوری 2015 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی دوسری شادی سے متعلق وضاحتی بیان جاری کردیا‘ دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے حساس ہوتا ہے بہتر ہوگا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک وضاحتی بیان میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دوسری شادی سے متعلق شادی کی خواہش کا اظہار اپنے تمام سپورٹرز کے سامنے کیا تھا لیکن دوسری شادی کا معاملہ اولاد کی وجہ سے کافی حساس ہوتا ہے۔ سانحہ پشاور کے باعث قوم سوگوار ہے لہٰذا بہتر ہوگا کہ مناسب وقت کا انتظار کیا جائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :