Live Updates

فیصل آباد ، پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز کے قتل میں ملوث 4 افراد کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

جمعرات 1 جنوری 2015 15:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل میں ملوث چار ملزمان کا مقامی پولیس نے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔ملزمان کو 3 جنوری کو دوبارہ سیشن عدالت میں پیش کیا جائیگا۔اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء کے مطابق تحریک انصاف کے کارکن حق نواز کے قتل میں ملوث ملزمان حافظ الرحمن ،الیاس طوطی اور عثمان وغیرہ کو مقامی پولیس نے سیشن عدالت میں پیش کیا جہاں سے پولیس نے ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے عمران خان کی فیصل آباد آمد کے موقع پر فائرنگ کر کے حق نواز کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔اس مقدمے میں ملوث پولیس 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے ۔

(جاری ہے)

اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء کے مطابق اس مقدمہ کی ایف آئی آر میں دیگر ملزمان کے علاوہ رانا ثناء اللہ ،رانا شہر یار، عابد شیر علی ،طاہر جمیل ،نور الامین کے علاوہ300 کے قریب افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے جبکہ اس مقدمہ میں گزشتہ روز جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن صاحبزادہ بلال عمر کے روبرو عابد شیر علی اور میاں طاہر جمیل نے اپنا بیان قلمبند کیا اور اس مقدمہ میں اپنی بے گناہی کا ثبوت دیئے جبکہ اس مقدمہ میں ڈی سی او فیصل آباد نور الامین سی پی او فیصل آباد ڈاکٹر سہیل تاجک کے ہمراہ مقتول کارکن حق نواز کے گھر جا کر اپنی بے گناہی کا ثبوت دیتے ہوئے مقتول کے اہلخانہ سے معافی مانگ چکے ہیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات