سی ٹی او کا ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ،

سیکٹر انچارج شادمان اور ڈیوٹی آفیسر ماڈل ٹاؤن سمیت 5 اہلکاروں کو شوکازجاری

جمعرات 1 جنوری 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک کی روانی کا جائزہ لینے کے لیے شہر کے وزٹ کے دوران ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریفک سیکٹر شادمان کے انچارج اور سیکٹر ماڈل ٹاؤن کے ڈیوٹی آفیسر سمیت 5ٹریفک اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔سی ٹی او نے شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کا جائزہ لینے کیلئے سرپرائز وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس دوران جیل روڈ پر ٹریفک پرابلم اور اضافی ڈیوٹی نہ لگانے پر انسپکٹر انجم شہزاد،ماڈل ٹاؤن کے ڈیوٹی آفیسر شکیل جبکہ سیکٹر گلبرگ کے ٹریفک وارڈنز عدنان ،مبشراور صغیر کو غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے پر شوکاز نوٹس دیئے گئے۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک اہلکار سڑکوں پر عوام کی مدداور خدمت کرتے ہوئے نظر آئیں ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔