ملک سے دہشتگردی ، انتہا پسندی کے خا تمے ،معاشی اور اقتصادی استحکا م کیلئے قومی پالیسی بنا ئی جا ئے ،سینیٹرز کا مطا لبہ ن
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایوان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ، وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف دہشتگردی کا خاتمہ کریں قوم ان کے ساتھ ہے،سینیٹر تاج محمد لانگا
جمعرات 1 جنوری 2015 15:18
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) سینٹ اجلاس میں صدر مملکت ممنون حسین کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر بحث کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن سینیٹرز نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی ، انتہا پسندی ، غربت اور ملک کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم کرنے کیلئے قومی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایوان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ، وزیراعظم اور چیف آف آرمی سٹاف دہشتگردی کا خاتمہ کریں قوم ان کے ساتھ ہے ۔
جمعرات کے روز سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی طرف سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدر کے خطاب پر بحث کاآغاز کرتے ہوئے پی پی پی کے سینیٹر تاج محمد لانگا ، خالدہ پروین ، اے این پی کے سینیٹرزاہد خان اور سعیدہ اقبال نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں اور عسکری حکام ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوچکی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے دہشتگردوں اور انتہا پسندوں کو ملک سے نکالنے اور ان کے خاتمے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے مقررین نے کہا کہ قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے جس بے دردی کے ساتھ ملک میں مساجد ، سکولز ، امام بارگاہوں اور تعلیمی اداروں پر حملے ہورہے ہیں وہ ناقابل برداشت ہیں مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنے پڑوسی ملک بھارت کے حوالے سے بھی جائزہ لینا چاہیے کہ کہیں را اس ملک میں دہشتگردی تو نہیں کرا رہا پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کیلئے غیر ملکی ہاتھ میں بھی ملوث ہوسکتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی ہمیں سب سے زیادہ عزیز ہے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر مشکل وقت میں ممبران اسمبلی اور سینیٹرز حکومت کو اس کے مثبت اقدامات پر سپورٹ کرے گیمزید اہم خبریں
-
مہنگائی میں 1 فیصد سے زائد کمی کے باوجود بیشتر اشیاء مہنگی ہو گئیں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
ملٹی سیکٹورل سموگ ایکشن پلان پر آئندہ ہفتے سے عملدرآمد شروع ہوجائے گا
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.