ایوان ، اجلا س ،سینیٹر خالدہ پروین کی رولز سے ہٹ کر ملک میں دیگر امور پر بحث

جمعرات 1 جنوری 2015 15:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء )پی پی پی کی سینیٹر خالدہ پروین نے رولز سے ہٹ کر صدارتی ایوان پر خطاب کی بجائے امن وامان ، ملکی صورتحال ، غربت اور معاشی صورتحال پر بحث شروع کردی ، چیئرمین سینٹ نے انہیں خطاب کرنے سے نہیں روکا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے رو ز سینٹ اجلاس میں پی پی پی کی سینیٹر خالدہ پروین نے رولز سے ہٹ کر ملک میں دیگر امور پر بحث شروع کردی قواعد کے تحت سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق کی طرف سے صدارتی خطاب کے حوالے سے بحث پر گفتگو ہورہی تھی اور انہیں اسی پر بحث کرنی چاہیے تھی تاہم انہوں نے صدارتی خطاب کی بجائے دیگر ایشو پر بحث شروع کردی ۔

رولز کے تحت یہ لازمی ہوتا ہے کہ جب ایوان میں بحث ہورہی ہو تو کسی دوسرے ایشو پر بحث کرنے کیلئے چیئرز سے اجازت لینا پڑتی ہے