راجہ ظفر الحق کی یقین دھا نی کے با وجود اسحاق ڈار سینیٹ اجلاس میں نہ آ ئے

جمعرات 1 جنوری 2015 15:16

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) سینٹ کے اجلاس میں وزراء کی تعداد کم ہونے اور پیپلز پارٹی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کے خطرے کے پیش نظر قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن اور رضا ربانی کو یقین دہانی کرائی کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار اجلاس میں حاضر ہونگے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز جب سینٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی جانب سے نجکاری اور سکیورٹی کی صنعت کو مضبوط کرنے اور سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کیلئے ترمیم کا بل ایوان میں پیش ہوا تو چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری نے کہا کہ اسحاق ڈار نہیں آئے جس پر رضا ربانی اور اعتزاز احسن دونوں بیک وقت اپنی نشستں پر کھڑے ہونے لگے تو راجہ ظفر الحق نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ آرہے ہیں اور سینٹ اجلاس میں حاضر ہونگے وہ راستے میں ہیں وہ اس قانون سازی جو ہورہی ہے اس پر بھی بات کرینگے ۔

انہوں نے رضا ربانی اور اعتزاز احسن کی طرف دیکھتے ہوئے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر یقین دہانی کرائی کہ وہ اسحاق ڈار جلد ایوان میں پیش ہونگے تاہم اجلاس ختم ہونے تک اسحاق ڈار اجلاس میں نہیں آئے

متعلقہ عنوان :