وزیر اعظم اور آصف زرداری کے درمیان کل اہم ملاقات ہوگی،

نواز شریف سابق صدر کو فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق اعتماد میں لیں گے

جمعرات 1 جنوری 2015 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)وزیر اعظم نواز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان کل جمعہ کو اہم ملاقات ہوگی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ وزیر اعظم سابق صدر کو فوجی عدالتوں سے متعلق اعتماد میں لیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آصف زرداری کے درمیان آج جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں ظہرانے کے موقع پر اہم ملاقات ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں لیگی اور پیپلز پارٹی کے رہنما بھی شریک ہوں گے ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا جبکہ وزیر اعظم فوجی عدالتوں سے متعلق آصف زرداری کو اعتماد میں لیں گے ۔وزیر اعظم نے آصف زرداری کو باقاعدہ مشاورت کے لئے دعوت دے دی ہے جبکہ آصف علی زرداری نے اس دعوت کو قبول کر لیا ہے