نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 کو فعال کر دیا گیا،

شہری کسی مشکوک افراد حرکات اور دہشت گردی سے متعلق معلومات ہیلپ لائن پر دے سکیں گے، اطلاعات دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا،حکومت متعلقہ اداروں کی صورت حال کو خود مانیٹر کریگی،

جمعرات 1 جنوری 2015 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)دہشت گردی سے متعلق نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 کو فعال کر دیا گیا ۔شہری دہشت گردی سے متعلق کسی بھی سرگرمی سے متعلق اطلاعات ہیلپ لائن پر رہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر قائم کی جانے والی نیکٹا کی ہیلپ لائن 1717 پر شہری کس بھی مشکوک سرگرمی سے متعلق اطلاع فراہم کریں گے اور وفاقی حکومت متعلقہ اداروں کی صورت حال سے مانیٹر کرے گی اور اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائیگا