سچن ٹنڈولکر ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

جمعرات 1 جنوری 2015 15:09

سچن ٹنڈولکر ایک اور اعزاز کے مالک بن گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ۔جنوری 2015ء )سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر کسی اور کھلاڑی کی قیادت میں زیادہ ٹیسٹ کھیلنے والے کرکٹر بن گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈولکر نے اپنے 1989ء سے 2013ء کے دوران اپنے 24سالہ ٹیسٹ کیریئر کے 200میں 175ٹیسٹ کسی اور کی کپتانی میں کھیلے ہیں ۔

(جاری ہے)

سابق جنوبی افریقی لیجنڈری بلے باز جیک کیلس نے 166میں 164ٹیسٹ کسی اور کھلاڑی کی کپتانی میں کھیلے تھے۔ویسٹ انڈین بلے باز شیو نارائن چندر پال نے 160میں سے 146ٹیسٹ کسی اور کپتان کی زیر قیادت کھیل رکھے ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے اپنے کیریئر کے تمام 145ٹیسٹ میچ مختلف کپتانوں کی زیر قیادت کھیلے ۔