پشاور میں مرغی کی قیمت میں 15روپے کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،

قیمتوں نے ہائی کورٹ کی مقررکردہ 175 روپے فی کلو کی وہ حد بھی عبورکرلی ، قیمتوں میں حالیہ اضافہ سردیوں میں مرغی کی طلب زیادہ اور رسد کم ہونے کی وجہ سے ہوا ہے پولٹری ایسوسی ایشن

جمعرات 1 جنوری 2015 15:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پشاورمیں صرف 10 دن کے دوران مرغی کی قیمت میں فی کلو15 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی ان قیمتوں نے ہائی کورٹ کی مقررکردہ 175 روپے فی کلو کی وہ حد بھی عبورکرلی ہے ۔مرغی کی موجودہ فی کلوقیمت 195 روپے ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

پشاورکی پولٹری مارکیٹ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 10 دنوں کے اندر 15 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، جس کے ساتھ ہی شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت 195 روپے کلو ہوگئی،اسی طرح انڈوں کی فی درجن قیمت بھی 120 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

پشاورہائی کورٹ نے سال 2013 میں فیصلہ دیا تھا کہ مرغی کی فی کلو کسی بھی صورت 175 روپے فی کلوسے نہیں بڑھنی چاہیے۔دوسری جانب پولٹری ایسوسی ایشن نے موقف اختیارکیا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ سردیوں میں مرغی کی طلب زیادہ اور رسد کم ہونے کی وجہ سے ہوا ہے۔ تاہم پشاورکے راشننگ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ان قیمتوں کوواپس نیچے لائیں گی۔

متعلقہ عنوان :