حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل اور ڈرائیور جاں بحق

جمعرات 1 جنوری 2015 15:00

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وکیل اور ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا،نامعلوم ملزمان نے ایڈووکیٹ احسان آرائیں کی گاڑی کو حیدرآباد سٹی کے قریب نشانہ بنایا،فائرنگ سے احسان آرائیں اور ان کا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے لاشیں سول ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :