ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے بھارت ملزم کی ضمانت پر بلا جواز واویلا کر رہا ہے ،پاکستان

جمعرات 1 جنوری 2015 14:58

ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے  بھارت ملزم کی ضمانت پر بلا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان نے کہا ہے کہ ممبئی حملے کے الزام میں گرفتار ملزم ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے  بھارت ملزم کی ضمانت پر بلا جواز واویلا کر رہا ہے دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری ہے  پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینگے  پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ امن کا خواہاں ہے  امریکی وزیرخارجہ جان کیری رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے  پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق دونوں ممالک رابطے میں ہیں تکمیل کے لئے پرعزم ہیں  پرامن و مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت پر واویلا کیا جو کہ غیر ضروری تھا جب کہ ذکی الرحمان لکھوی کا معاملہ عدالت میں ہے ذکی الرحمان لکھوی کیس کا فیصلہ عدالتوں کو کرنے دیا جائے میڈیا ٹرائل سے کچھ نہیں ہونا، سمجھوتا ایکسپریس کا واقعہ ممبئی حملہ کیس سے 2 سال قبل پیش آیا جس پر بھارت نے یقین دہانی کے باوجود تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا اور سمجھوتہ ایکسپریس حملے کے ماسٹر مائنڈ سوامی آنند کو بھی ضمانت دے دی گئی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ بین الاقوامی قانون اور باہمی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن نے نئی دلی میں قیدیوں کی فہرست دی ہے جس کے مطابق 360 پاکستانی شہری اور 150 ماہی گیر بھارت میں قید ہیں جبکہ بھارت سے پاکستان اور بھارت نے سول نیوکلیئر تنصیبات کی فہرست پر بھی تبادلہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری رواں ماہ کے وسط میں پاکستان کا دورہ کریں گے  پاک امریکا تزویراتی مذاکرات بھی رواں ماہ اسلام آباد میں ہوں گے ا نہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان سے فوجی انخلاء کی حمایت کرتا ہے ایک سوال کے جوا ب میں ترجمان نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن سے متعلق دونوں ممالک رابطے میں ہیں اور اس کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔

تسنیم اسلم نے کہا کہ تمام دہشتگردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن جاری ہے۔ پاکستانی سرزمین کسی کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینگے۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایاکہ سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ میں پکڑے گئے پاکستانیوں تک قونصلر رسائی دے دی گئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ، پرامن و مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ۔

متعلقہ عنوان :