ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد جس طرح ٹیم سے باہر کیا گیا وہ قابل افسوس ہے، شعیب ملک

جمعرات 1 جنوری 2015 14:48

ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد جس طرح ٹیم سے باہر کیا گیا وہ قابل افسوس ہے، شعیب ..

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء )میری عادت نہیں ہے ٹیم سے باہر بیٹھ کر کسی پر تنقید کروں،ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد جس طرح ٹیم سے باہر کیا گیا وہ قابل افسوس ہے،ورلڈ کپ کھیلنا خواہش ہے مگر انتخاب کے ساتھ اپنی پوزیشن بھی کلیئر کرنا چاہتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان قومی ٹیم شعیب ملک نے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد جس طرح ٹیم سے باہر کیا گیا وہ قابل افسوس ہے اس کی توقع نہیں تھی میری عادت نہیں ہے کہ ٹیم سے باہر بیٹھ کر بورڈ پر یا کسی کھلاڑی پر تنقید کروں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ کھیلنا خواہش ہے مگر انتخاب کے ساتھ اپنی پوزیشن بھی کلیئر کرنا چاہتا ہوں مجھے کون سے نمبر پر کھلایا جائیگا ۔آسٹریلیا کا ویزہ ملنے کے بعد جلد بگ بیش کھیلنے جاؤں گا شعیب ملک ورلڈ کپ کے بعد قومی ٹیم کی قیادت کرنا چاہتا ہوں مجھ پر تنقید کرنے والے ڈومیسٹک میں میری پرفارمنس دیکھ لیں ۔ واضح رہے اس سے پہلے شعیب ملک ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے پی سی بی کے گرین سگنل کے باوجود بیان دیا تھا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے سے بہتر بعد میں ٹیم کی قیادت کرنا پسند کرینگے