کرکٹ بور ڈ اور کرکٹرز کے درمیان باپ بیٹے کا رشتہ ہوتا ہے، شاہد خان آفریدی

جمعرات 1 جنوری 2015 14:48

کرکٹ بور ڈ اور کرکٹرز کے درمیان باپ بیٹے کا رشتہ ہوتا ہے، شاہد خان آفریدی

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کرکٹ بور ڈ اور کرکٹرز کے درمیان باپ بیٹے کا رشتہ ہوتا ہے،میڈیا میں میرے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیاجاتا ہے جس سے کافی تکلیف ہوتی ہے،،ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بورڈ کی جانب سے کوئی رسپانس نہیں ملا،یں آج کی کرکٹ میں 85فیصد کامیابیاں فیلڈنگ کے ذریعے حاصل کی جارہی ہیں، ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کے پاس بہترین موقع ہے، ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی کمی ضرور محسوس ہوگی میں مشتاق احمد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حارث سہیل کو بہت اچھا سپنر بنا دیا ہے، خواہش ہے کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری ورلڈ کپ جیت کر قوم کو تحفہ دوں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ میڈیا میں میرے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیاجاتا ہے جس سے کافی تکلیف ہوتی ہے شاہد خان آفریدی ،ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد بورڈ کی جانب سے کوئی رسپانس نہیں ملا شاہد آفریدی ، کرکٹ بور ڈ اور کرکٹرز کے درمیان باپ بیٹے کا رشتہ ہوتا ہے چیئرمین بورڈ میڈیا کی باتوں میں آئے بغیر خود کرکٹرز کو طلب کرکے معاملہ کو دیکھ لیا کریں آج کی کرکٹ میں 85فیصد کامیابیاں فیلڈنگ کے ذریعے حاصل کی جارہی ہیں ورلڈ کپ میں ہمیں عمدہ پارٹنر شپ کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ پر بھی خاص توجہ دینا ہوگی ، ٹیم مینجمنٹ نیک نیتی سے کام کررہی ہیں میرے بیان سے کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا میڈیا میں میرے بیانات کو غلط انداز میں پیش کیا جاتا ہے جس سے کافی تکلیف ہوتی ہے تمام کھلاڑیوں کو ورلڈ کپ اہمیت کا ندازہ ہے ورلڈ کپ میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کے پاس بہترین موقع ہے عمر اکمل بڑا باصلاحیت پلیئر ہے میری کپتان میں ہمیشہ لڑتا رہا ہے جسے مصباح الحق نے بھی سپورٹ کیا ہے امید ہے ورلڈ کپ سے پہلے مصباح الحق مکمل فٹ ہوجائیں گے سب کی امید ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں کچھ اچھا کریں ورلڈ کپ میں سعید اجمل کی کمی ضرور محسوس ہوگی میں مشتاق احمد کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حارث سہیل کو بہت اچھا سپنر بنا دیا ہے حارث سہیل کی باؤلنگ اور بیٹنگ سے بہت متاثر ہوں امید ہے وہ آئندہ بھی ایسے ہی کارکردگی دکھائینگے بازو میں انجری کی وجہ سے ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیل رہا خواہش ہے کہ دو میچز ضرور کھیلوں میری خواہش ہے کہ ریٹائرمنٹ سے پہلے آخری ورلڈ کپ جیت کر قوم کو تحفہ دوں

متعلقہ عنوان :