بھارت‘ سال نو کے جشن میں شراب نوشی کے بعد ڈرائیونگ کے دوران کار حادثے میں 6 طلباء ہلاک

جمعرات 1 جنوری 2015 14:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بھارت میں سال نو کے جشن میں شراب نوشی کرکے ڈرائیونگ کے دوران ٹریفک حادثے میں 6 طلباء ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ریاست کیرالہ کے ضلع کولام میں اس وقت پیش آیا جب انجینئرنگ کالج کے طلباء سال کا جشن مناکر شراب نوشی کے بعد اپنی کار میں واپس گھر لوٹ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ان کی کار سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار تمام 6 طلباء موقع پر ہلاک ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :