شمالی کوریا تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکراتی پیشکش کا مثبت جواب دے‘ جنوبی کوریا

جمعرات 1 جنوری 2015 14:45

سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جنوبی کوریا نے مطالبہ کیا ہے کہ شمالی کوریا تعلقات کی بہتری کیلئے مذاکراتی پیشکش کا مثبت جواب دے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی اتحادی وزارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر شمالی کوریا تعلقات کی بہتری کیلئے سنجیدہ ہے تو اسے ہماری مذاکراتی پیشکش کا مثبت جواب دینا چاہئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کوریائی خطے میں تعلقات کی بہتری اور تعاون کے فروغ کیلئے ہمارے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی کہ شمالی کوریا کو مذاکراتی میز پر آکر تمام اختلافی امور کرنے چاہئیں۔