فیصل آباد،موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ، نجی تعلیمی ادارے اور پرائیویٹ سکولز کے مالکان پریشان،

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤنڈرز نے 3 جنوری کو اجلاس طلب کر لیا

جمعرات 1 جنوری 2015 14:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) موسم سرما کی وقت سے پہلے چھٹیاں ہوجانا اور پھر چھٹیوں کے مزید بڑھ جانے سے نجی تعلیمی ادارے اور پرائیویٹ سکولز کے مالکان پریشان ،چھٹیوں سے طلباء و طالبات کو بہت نقصان ہو رہا ہے ،اس سلسلہ میں آل پاکستان پرائیویٹ سکولزالائنس فاؤنڈرز نے ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس 3جنوری کو طلب کر لیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی صدر الائنس میاں ندیم احمد کریں گے۔

اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے اور پرائیویٹ سکولز کے مالکان کو طلباء و طالبات کی تعلیم سے زیادہ فیسوں کی فکر ہے جبکہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولزالائنس فاؤنڈرز کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ چھٹیوں سے طلباء و طالبات کی تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

اور تعلیم دشمن عناصر ملک کوجہالت کے اندھیروں میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔

لیکن تمام نجی تعلیمی ادارے میاں ندیم احمد کی قیادت میں اکٹھے ہیں۔ اور جو بھی فیصلہ کیا جائے گا وہ ملک و ملت، تعلیمی اداروں اور طلباء کے مفاد میں کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں اجلاس طلب کیا گیا ہے اجلاس میں نجی تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی اور چھٹیوں بارے آئندہ کا لائحہ عمل اپنایا جائے گا۔ اجلاس میں جو فیصلہ کیا جائے گا پھر اسی پر پورے پنجاب کے نجی تعلیمی ادارے عمل پیرا ہونگے۔

متعلقہ عنوان :