باجوڑ ایجنسی،شدت پسند کمانڈر اسماعیل کا گھر دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا،

پولیس کا چارسدہ کے نواح میں سرچ آپریشن،43 مشتبہ افراد گرفتار

جمعرات 1 جنوری 2015 14:38

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)تحصیل خار میں شدت پسند کمانڈر اسماعیل کا گھر دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا جبکہ شب قدر میں سرچ آپریشن کے دوران43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل خار کے علاقے پشین میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے کمانڈر محمد اسماعیل کے گھر میں دھماکہ خیز مواد رکھ کر گھر کو اڑا دیا گیا تاہم دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ کمانڈر اسماعیل کالعدم تنظیم کا کمانڈر ہے اور شدت پسند کارروائیوں میں ملوث تھا ۔دوسری جانب پولیس کے چار سدہ کے نواحی علاقے ننگی اور شب قدر میں آپریشن کے دوران43 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا اور انہیں پوچھ گچھ کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا