واسا میں نئی روایت کا آغاز، ریٹائرڈ افسران و ملازمین کو فوری چیک ادا کر دئیے گئے

جمعرات 1 جنوری 2015 14:22

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) واسا ہیڈ آفس میں واسا کے گزشتہ روز ریٹائرڈ ہونے والے پانچ افسران و ملازمین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں ایم ڈی واساچودھری نصیر احمد نے ڈائریکٹر واسا رانا سرافراز احمد، اسٹنٹ ڈائریکٹرخالد محمود،پی ایس ٹو ڈی ایم ڈی انجینئرنگ بشیر احمد،مشتاق احمد سٹاف آفیسر،عمر حیات وہیکل ڈرائیور کو ریٹائرمنٹ کے بعد فوری چیک ، گلدستے اور مٹھائی پیش کرکے واسا میں پہلی مرتبہ ایک نئی روایت کا آغاز کیا۔

اس امرسے واسا کے ملازمین خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اس تقریب میں ڈی ایم ڈی ایف اے اینڈ جمشید بٹ، ڈی ایم ڈی انجینئرنگ آفتاب احمد ڈھلوں ،ڈائریکٹر ایڈمن رانا ٹکا خان، ڈائریکٹر فنانس میان منیر احمد نے بھی شرکت کی ۔ ایم ڈی واسا نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریان لاہور کی خدمت پر مامور افسران اور ملازمین کے حقوق کا ہر طرح سے خیا ل رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اور انھیں ہر طرح کی سہولیات میسر کی جائیں گی تاکہ یہ ملازمین بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت میں حصہ لیں اور کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت سے کام نہ لیں۔ غفلت کے مرتکب افسران و ملازمین کے خلاف سخت انضظباطی کاروائی کی جائے گی۔مزید برآں ایم ڈی واسا نے کہا کہ ان تمام ملازمین کی پنشن بھی رواں ماہ سے اسی طرح ملنا شروع ہو جائے گی تا کہ انہیں کوئی معاشی بد حا لی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔