پاکپتن، شہر میں ڈکیتی کیلئے چھپے پانچ ڈاکو گرفتار، جدید اسلحہ برآمد

جمعرات 1 جنوری 2015 14:22

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکپتن شہر میں ڈکیتی کے لیے چھپے پانچ ڈاکو گرفتار جدید اسلحہ بر آمد ۔بتا یا گیا ہے کہ پاکپتن شہر میں ڈکیتی کی واردات کر نے کے لیے محلہ صوفیا آباد کے قریب پا نچ ڈاکو چھپے ہو ئے تھے جنہیں مخبر کی اطلاع پر SHO تھا نہ سٹی آفتاب احمد شیخ نے کا روائی کر تے ہو ئے ڈراما ئی انداز میں عمران،عادل،عبدالستار،امین اور ارشاد کو گرفتار کر کے جدید اسلحہ اور گو لیاں بر آمد کر لیں ہیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھا نہ سٹی کے مطا بق ملزمان پاکپتن شہر میں ڈکیتی کی واردات کر نے کیلئے پلا ننگ کر رہے تھے ملزمان شہر کی اہم وارداتوں میں پو لیس کو انتہا ئی مطلوب تھے ان سے اہم انکشافات کی تو قع ہے ۔

متعلقہ عنوان :