پاکستان نے 476ماہی گیروں سمیت 526 قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی،

دونوں ممالک باہمی معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ ایسی فہرستوں کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرتے ہیں دفتر خارجہ

جمعرات 1 جنوری 2015 14:19

اسلام آباد /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان اور بھارت نے نئے سال کے آغاز پر قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے پاکستان نے 476ماہی گیروں سمیت 526 قیدیوں کی فہرست بھارت کے حوالے کردی  بھارت نے اپنی جیلوں میں قیدپاکستانی قیدیوں کی فہرست بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سپرد کر دی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دونوں ممالک باہمی معاہدے کے تحت سال میں دو مرتبہ ایسی فہرستوں کا ایک دوسرے سے تبادلہ کرتے ہیں جمعرات کو پاکستان کی طرف سے 526بھارتی قیدیوں کی فہرست اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے سپرد کی گئی فہرست میں 50سول بھارتی قیدیوں اور 476بھارتی ماہی گیروں کے نام شامل ہیں 21مئی 2008ء کو طے شدہ معاہدے کے تحت پاکستان اور بھارت کو اپنے اپنے ملک میں قید دوسرے ملک کے قیدیوں کی فہرستیں سال میں دو مرتبہ یکم جنوری اور یکم جولائی کو دوسرے ملک کے حوالے کرنا ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی قیدیوں کی فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سپرد کر دی گئی ہے تاہم بھارت کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی تعداد نہیں بتائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :