پاکستان اور بھارت کا باہمی معاہدے کے تحت نئے سال کے آغاز پر ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ

پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اپنی اپنی ایٹمی تنصیبات اور مراکز کا تبادلہ کر تے ہیں ۔ دفتر خارجہ

جمعرات 1 جنوری 2015 14:19

پاکستان اور بھارت کا باہمی معاہدے کے تحت نئے سال کے آغاز پر ایٹمی تنصیبات ..

اسلام آباد /نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان اور بھارت نے باہمی معاہدے کے تحت نئے سال کے آغاز پر ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے دونوں ممالک کے درمیان 31دسمبر 1988کو طے پانے والے معاہدے کے مطابق پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ساتھ اپنی اپنی ایٹمی تنصیبات اور مراکز کا تبادلہ کر تے ہیں دفتر خارجہ کے مطابق ا س معاہدے کا مقصد ایک دوسرے کی ایٹمی تنصیبات پر حملے سے گریز ہے پاکستان کی طرف سے جمعرات کو نئے سال کے آغاز پر بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو دفتر خارجہ میں پاکستان کی ایٹمی تنصیبات کی فہرست حوالے کی گئی بھارت کی طرف سے ایسی ہی ایک فہرست نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سپرد کی گئی ۔