قومی جونیئر ٹیم کے سلیکٹرباسط علی کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

جمعرات 1 جنوری 2015 14:13

قومی جونیئر ٹیم کے سلیکٹرباسط علی کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ۔جنوری 2015ء )قومی جونیئر ٹیم کے سلیکٹرباسط علی کومخصوص کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہ کرنے پر دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو میں باسط علی کا کہنا تھا کہ ان کے موبال پر ادو کرکٹ ایسوسی ایشن کے ’چانڈیو‘ نے رابطہ کرکے سندھ حکومت اور سابق صدر کو گالیاں دیں اور اس کے بعد دو دن کا وقت دیتے ہوئے کہا کہ پین ٹینگولر میں زاہد محمود کو سلیکٹ کرلیں ۔باسط علی کے مطابق انہوں نے مذکورہ شخص کو کہا کہ ٹیم سلیکشن میں انکا کوئی کردار نہیں جس پر مذکورہ شخص نے باسط علی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔باسط علی کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اس دھمکی آمیز کال کے بارے میں چیئر مین پی سی بی کو آگاہ کر دیا ہے ۔