تحریک انصاف حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے، چودھری یاسر عرفات رامے،

پی ٹی آئی نے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کیا ،بیان

جمعرات 1 جنوری 2015 14:08

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو اس وقت حقیقی اپوزیشن کاکردار ادا کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے نے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے موجودہ حکمرانوں سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوا ہے ، بصورت دیگر عوام نے ڈیڑھ سال تک موجودہ حکمرانوں کا رویہ چیک کرلیا تھا، یہ کسی صور ت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرنا چاہتے تھے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی صورت حال کو سمجھتے ہوئے تحریک انصاف نے حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کیا جاسکے اب حکومت کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ ملک سے اس ناسور کو ختم کیا جاسکے اور پاکستان اور اس میں بسنے والوں کی آنی والی نسلوں کو ایک محفوظ پاکستان مل سکے جہا ں سب عزت سے اپنی زندگی پُر وقار طریقے سے گذار سکیں۔