جلالپوربھٹیاں، چاند گاڑی نہر میں گر گئی، ڈرائیور سمیت 4افراد ڈوب گئے ،تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری

جمعرات 1 جنوری 2015 14:08

جلالپوربھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) چاند گاڑی نواحی نہر رکھ برانچ میں گر گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 4افراد ڈوب گئے جن کی تلاش کیلئے ریسکیوآپریشن جاری۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ جلالپوربھٹیاں کے نواحی علاقہ سکھیکی کے قریب نہر رکھ برانچ گھراٹ گجراں پل کے قریب سکھیکی سے کالیکی منڈی جانے والا تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ (چاند گاڑی)نہر میں گر گیا مقامی افراد کے مطابق رکشہ میں ڈرائیورسمیت چار افراد سوار تھے،اطلاع ملنے پر مقامی تھانہ کی پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر مقامی افراد کی مددسے رکشہ نہر سے نکال لیا ہے جبکہ چار افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔