گلستان جوہر میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا

جمعرات 1 جنوری 2015 14:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) گلستان جوہر میں واقع فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب واقع فرنیچر مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے 6 گاڑیوں کی مدد سے موقع پر پہنچ آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا اور ڈیڑھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد اس پر قابو پالیا۔واضح رہے کہ 5 روز قبل کراچی کے علاقے حاجی کیمپ میں ملک کی سب سے بڑی ٹمبرمارکیٹ میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا سامان، درجنوں دکانیں، گودام اور مکانات جل کر کوئلہ ہوگئے تھے۔