پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 14:03

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کے بعد اب پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے دفعہ 144 کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ پشاور ائر پورٹ کے ملحقہ علاقوں پاوٴکہ، سربند، ابدرہ اور یونیورسٹی میں پتنگ بازی اور کبوتر بازی دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد رہے گی۔ڈی سی کی جانب سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کو سیکشن 188 کے تحت کاروائی کا حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :