تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملک میں5 میں سے 3 خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں

جمعرات 1 جنوری 2015 14:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملک میں5 میں سے 3 خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف مقدمات کی سماعت کیلئے لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی مقرب خان کو لاہور، ظفر علی خان کھوسو کو کوئٹہ  انوار علی خان کو پشاور میں خصوصی عدالت کا جج مقرر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ تحفظ پاکستان قانون کے تحت ملک بھر میں 5 خصوصی عدالتیں قائم کی جانی ہیں تاہم اسلام آباد اور سندھ میں اب تک خصوصی عدالتیں قائم نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :