سرگودھا میں مزید 2 بچے دم توڑ گئے ایک ماہ میں ہلاکتیں 79 ہوگئیں

ہسپتال میں تیس بچے زیر علاج ہیں، سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ذرائع

جمعرات 1 جنوری 2015 14:03

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں چوبیس گھنٹوں میں مذید دوبچوں کی ہلاکت سے ایک ماہ میں مرنے والوں کی تعداد 79 تک پہنچ گئی۔ہسپتال میں تیس بچے زیر علاج ہیں،جن میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

سرگودھا کے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گذشتہ ماہ ایک ہی دن آٹھ نوزائیدہ بچوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف سخت کاروائی کا حکم دیا تھا تاہم ایک ماہ گزرنے کے باوجود ہسپتال میں سہولیات فراہم کی گئیں اور نہ ہی بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ رک پایا چوبیس گھنٹوں کے دوران مذید دو بچے ناکافی سہولیات کی بھینٹ چڑھ گئے  ایک ماہ میں ہلاکتوں کے باعث 79 ماووں کی گودیں اجڑچکی ہیں۔

ہسپتال میں اس وقت تیس بچے زیر علاج ہیں،جن میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اموات کی وجہ ڈاکٹروں کی غفلت نہیں،بلکہ ہسپتال میں ناکافی سہولیات ہیں جن کو پورا کرکے اموات کے سلسلہ کو روکا جاسکتا ہے۔