سبی ،دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید ، چار زخمی ، دو کی حالت نازک ، شہادتوں میں اضافے کا خدشہ،

زخمی ہونے والے 4 اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ، سکیورٹی سخت کر دی گئی

جمعرات 1 جنوری 2015 14:00

سبی ،دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید ، چار زخمی ، دو کی حالت نازک ..

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بلوچستان کے علاقے سبی دھماکے میں ایک سیکورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہوگئے  زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے شہادتوں میں اضافے کاخدشہ ہے اطلاعات کے مطابق سبی میں چاکر روڈ پر ہرنائی پھاٹک پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا دھماکے میں 5 اہلکار زخمی ہوئے تھے جن میں ایک اہلکار زخموں کی تب نہ لاتے ہوئے شہید اور دیگر 4 کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او انوار کھیتران نے بھی سیکورٹی اہلکار کی شہادت کی تصدیق کی ۔انوار کھیتران کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 4 اہلکاروں کو سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری ہسپتال) منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں 2 اہلکاروں کی حالت ناز ک ہے۔دھماکے کے حوالے سے تصدیق نہ ہو سکی کہ یہ کس قسم کے بارودی مواد سے کیا گیا  فوری طور پر کسی کی بھی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی واقعہ کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :