مظفر آباد، پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ورک چارج ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے گئے

جمعرات 1 جنوری 2015 13:54

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کے ورک چارج ملازمین 4ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم، گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑگئے نوبت فاقوں تک پہنچ آئی۔وزیر اعظم آزادکشمیر کے اعلان اور مالیات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن صرف کاغذی کاروائی تک محدود ورکچارج ملازمین کو وزیراعظم آزادکشمیر کی طرف سے کم از کم اعلان کردہ9ہزارماہوار تنخواہ نہ مل سکی ملازمین گذشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی سے محروم ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کے اعلان کے مطابق ورکچارج ملازمین کی کم از کم تنخواہ9ہزار جاری نہ ہو سکی۔ محکمہ مالیات و دیگر محکمہ جات کی طرف سے کم از کم تنخواہ 9ہزار کے نوٹیفکیشن صرف کاغذی کاروائی عملی طور پر ملازمین کو 9ہزار روپے کی ادائیگی نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

ملازمین تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر ، وزیر ہاؤسنگ، سیکرٹری ہاؤسنگ ،وزیر شاہرات ، سیکرٹری مالیات، چیف انجینئرصاحبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وزیراعظم کے احکامات اور جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9ہزار تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ ملازمین مہنگائی کے اس دور میں اپنے بچوں کا پیٹ پال سکیں۔

اس سے قبل 2011-12کے مالیاتی بجٹ میں ایسے تمام ورکچارج ملازمین جن کی مدت ملازمت کو5سال سے زائد عرصہ ہو چکا ہے ان کو نارمل میزانیہ پر لائے جانے کا وعدہ بھی کاغذی کارروائی ہی ثابت ہوااور ہنوز اس سلسلے میں کوئی کاروائی عمل میں نہ لائیگی۔

متعلقہ عنوان :