وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے قوم کو تحفہ دیا، راجہ اعجاز دلاور خان،

دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت ہیں، قوم کی دعائیں پاک فوج کیساتھ ہیں، صدر آزاد کشمیر چیمبر

جمعرات 1 جنوری 2015 13:54

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے رہنماء و نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کر کے قوم کو تحفہ دیا ہے ،پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے امن قائم کرنا ضروری ہے ،دہشت گردوں کے خاتمے اور فوجی عدالتیں وقت کی ضرورت ہے پوری قوم کی دعائیں پاک فوج اور وزیر اعظم نواز شریف کے ساتھ ہیں ،پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں،ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے نئے سال کے موقعہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا نئے سال کا آغاز ہمیں تمام نفرتوں،رنجشوں کو بھلا کر متحد ہو کر ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل جل کر کام کرنا چاہیے ،اُنہوں نے کہا وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے غریب عوام کے دل جیت لیے ہیں ، اس سے مہنگائی میں کمی آئے گیاورملک کی معیشت مضبوط ہوگی،راجہ اعجاز دلاور خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے آئندہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں مسلم لیگ ن بھرپور کامیابی حاصل کرئے گی اور میاں نواز شریف کی سرپرستی اور آزاد کشمیر کے قائدین کی قیادت میں پورے خطہ میں تعمیروترقی کے جال بچھائے گی۔

متعلقہ عنوان :