مظفر آباد، پولیس افسران کی بروقت کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی پتھر برآمد

جمعرات 1 جنوری 2015 13:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پولیس آفیسران کی برو قت کارروائی کے باعث کروڑوں روپے مالیت کے قیمتی پتھر برآمد کر لئے گئے جس پر عوامی ، حلقوں کا زبردست خراج تحسین۔چوکی آفیسر وجاہت کاظمی تفتیشی آفیسرمنظور اعوان، کانسٹیبل مشتاق، عنائیت ،مقصود نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے پتھر برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

حکومت آزادکشمیر ، انسپکٹر جنرل پولیس ،چیف سیکرٹری آزادکشمیردیانت دار فرض شناس آفیسر وجاہت کاظمی اور منظور اعوان کے لئے اعلیٰ کارکردگی کی بناء پر ایوارڈ ،اور ترقی دی جائے تاکہ ایسے فرض شناس آفیسران کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار حلقہ کوٹلہ کے سیاسی اور سماجی راہنما منظور مرزا ، اشفاق مغل، سردار سمیر، نے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس آفیسران کی حوصلہ افزائی کے لئے اور جرائم کی بیخ کنی کے لئے فرض شناس آفیسران کی حوصلہ افزائی نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے چوکی آفیسر اور تفتیشی آفیسر اور کانسٹیبلان کے لئے تعریفی اسناد اور ترقی دیئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :