نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا تاجر جائنٹ کمیٹی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ، اظہار یکجہتی کیا،

حکومت آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے، تاجر جائنٹ کمیٹی کے مطالبات ریاست کے عوام کی آواز ہیں، شیخ عقیل الرحمن

جمعرات 1 جنوری 2015 13:52

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے نائب امیرشیخ عقیل الرحمن نے تاجر جائنٹ کمیٹی کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ان کے مطالبات کی مکمل کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے ۔تاجر جائنٹ کمیٹی کے مطالبات ریاست کے عوام کی آواز ہیں ۔حکومت فوری طور پر تاجرجائنٹ کمیٹی کے مطالبات حل کرے۔

(جاری ہے)

ان کے ہمراہ امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید نذیر حسین شاہ،جنرل سیکرٹری ضلع مظفرآبادقاضی شاہد حمید،شیخ منظور اور دیگر تھے ۔انہوں نے اپنی جانب سے تاجرجائنٹ کمیٹی کے چیئرمین کو مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری پر مطالبات پر عملدرآمد کرے۔بدترین طویل ترین بجلی کی بندش کے باعث ریاست میں نظا م زندگی مکمل مفلو ج ہو کررہ چکاہے۔عوام پریشان ہیں۔حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں عوامی مسائل کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔حکومت فوری مسائل حل کریں وگرنہ عوامی مسائل کے حل کے لیے بڑا احتجاجی دھرنا دینے پر مجبور ہونگے۔