سام سنگ نے Selfie لورز کیلئے مثالی فون متعارف کرادیا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)سام سنگ الیکٹرانکس نے منفرد اور غیر معمولی خصوصیات کا حامل حیرت انگیز اسمارٹ فون گلیکسی گرینڈ پرائم متعارف کرادیا۔سام سنگ کے دوسرے مصنوعات کی طرح یہ اسمارٹ فون بھی فن کا کا مل نمونہ ہے ۔ گلیکسی گرینڈ پرائم صارفین کو selfies لینے کی اجازت دیتا ہے جواب تک مارکیٹ میں دستیاب اسمارٹ فون سے 25 فیصد زیادہ وسیع ہے ۔

5 انچ کی qHD سکرین، روشن اور واضح تصویرکی کوالٹی اورہائی ریزولوشن صارفین کے تجربہ کومزید بڑھا دیتی ہے۔کبھی ختم نہ ہونیوالی بیٹری کے ساتھ، صارف کو اب کسی بھی اہم موقع پر فون کے بند ہونے کی پریشانی لاحق نہیں ہوگی ۔Galaxy Grand Prime سے 85 ڈگری چوڑے زاویہ کے فرنٹ کیمرے کے ساتھ ہرقسم کی بڑی تصویر بنائی جاسکتی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان اور افغانستان کیلئے سام سنگ موبائلز کے سربراہ فرید اللہ جان نے کہا ہے کہ ہم نے ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جوصرف ایک کلک میں صارفین کوان کے یادگارلمحات کے مکمل ورژن کی عکسبندی کے انتخاب کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ گلیکسی گرینڈ پرائم نہ صرف سستا بلکہ مکمل طور پر منفرد اوردلکش خصوصیات کا حامل فون سیٹ ہے ۔ دوسموں کا حامل گلیکسی گرینڈ پرائم 3G کوسپورٹ کرتا ہے۔یہ ڈیوائس 1.2 GHz کواڈ کورپراسیسر ، انڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے جدید اور طاقت ورترین KitKat 4.4 ورژن اورمتعدد دیگربامعنی فیچرسے لیس ہے ۔