کراچی، سبزی منڈی میں پیاز 10 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا، کاشتکار پریشان،

آڑھتی کاشتکاروں سے 2 روپے فی کلو کے حساب سے پیاز خریدنے لگے 5 لاکھ روپے میں فروخت ہونیوالا ٹرک 40 ہزار کا ہوگیا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) کراچی کی سبزی منڈی میں پیاز 10 روپے فی کلو فروخت ہونے لگا جس کے باعث کاشتکار پریشانی کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ اور بلوچستان سے پیاز کی بہتر فصل کے باعث اس کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے، کراچی سبزی منڈی کے صدر حاجی شاہ جہاں کے مطابق ہول سیل سطح پر پیاز رواں ہفتے پیاز کی قیمت 25 سے کم ہوکر 10 روپے کلو ہوگئی ہے ۔

سندھ آباد گار بورڈ کے نائب صدر محمود نواز شاہ کے مطابق آڑھتی کاشتکار سے 2 روپے کلو کے حساب سے پیاز اٹھا رہے ہیں ۔350 من پیاز کا 5 لاکھ روپے میں فروخت ہونیوالا ٹرک اب 40 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس سے کاشتکاروں کا دیوالیہ نکل گیا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت گندم کی طرح پیاز ٹماٹر اور آلو کی بھی امدادی قیمتوں کا اعلان کرے ۔

متعلقہ عنوان :