بین الاقوامی پابندیوں ،تیل کی قیمتوں میں کمی سے اربوں ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے، روس ،

مغربی ممالک کی پابندیوں کے باعث روس کو ہر سال 40 ارب ڈالر نقصان ہوگا، وزیر خزانہ انتون سلونیف

جمعرات 1 جنوری 2015 13:44

بین الاقوامی پابندیوں ،تیل کی قیمتوں میں کمی سے اربوں ڈالر کا نقصان ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) روس نے کہا ہے کہ بین الاقوامی پابندیوں اور تیل کی گرتی قیمتوں کے باعث ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان ہورہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے نتیجے میں گزشتہ تین ماہ کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روبل کی قدر میں تقریباً 23 فیصد کمی آچکی ہے۔

(جاری ہے)

روس کے وزیر خزانہ انتون سلونیف کے مطابق مغرب کی طرف سے عائد کردہ پابندیاں اور تیل کے نرخوں میں کمی کے باعث روس کو 100 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوگا۔

گزشتہ روز ماسکو میں ایک اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کی طرف سے لگائی گئی پابندیوں کے باعث روس کو ہر سال 40 ارب ڈالر نقصان ہوگا۔یوکرین کے معاملے پر روس کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکا ،مغربی ممالک نے روس کیخلاف کئی مرحلوں پر مشتمل پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ روس مشرقی یوکرین میں جاری جنگ میں ملوث ہونے کے الزام کی تردید کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :