کراچی: پرانے فرنیچر کی مارکیٹ میں آتشزدگی، آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:41

کراچی: پرانے فرنیچر کی مارکیٹ میں آتشزدگی، آگ پر قابو نہیں پایا جا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم جنوری 2015ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پرانے فرنیچر کے مارکیٹ میں آگ لگ گئی ۔ تیز ہوائوں کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔

(جاری ہے)

کامران چورنگی کے نزدیک واقع پرانے فرنیچر کی مارکیٹ میں ایک گھنٹہ قبل آگ بھڑک اٹھی جسے فائر بریگیڈ نے بجھا دیا تھا تاہم اچانک مارکیٹ کے دوسری جانب آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے متعدد دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ سے کئی دکانیں خاکستر ہو گئیں جبکہ فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں ۔ تیز ہوائوں کی وجہ سے دھواں رہائشی عمارتوں کے مکینوں کو بھی متاثر کر رہا ہے ۔ فائر بریگیڈ عملے کے مطابق آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :