جمرود، خاصہ دار اہلکار پر اسرار طور پر جاں بحق

جمعرات 1 جنوری 2015 13:20

جمرود (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں خاصہ دار اہلکار پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق خاصہ دار اہلکار واجد علی جمرود بازار میں معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر معمور تھا۔

(جاری ہے)

بدھ کی رات اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جاں ور نا ہوکر دم توڑ گئے۔فوری طور پر اس کے موت کا کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔