آئیٹم نمبرز پر بحث مباحثے سے نفرت ہے‘ ملائیکہ اروڑا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:10

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا خان نے کہا ہے کہ آئیٹم نمبر پر بحث مباحثے سے مجھے نفرت ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئیٹم نمبرز پر سیاستدانوں کے ریمارکس کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ بالکل مضحکہ خیز بات ہے اور مجھے اس طرح کے بحث مباحثوں سے نفرت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ ہم آئیٹم سانگ کو محض ایک تفریح کے طور پر کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فلمیں ہوتی ہیں ڈانس اور گانوں سے بھرپور ہیں۔