نیا سال فلم نگری کیلئے سودمند ثابت ہوگا‘ جاوید شیخ،

لوگ مجھ سے ”یہ دل آپ کا ہوا“ اور ”کھلے آسمان کے نیچے“ جیسی فلموں کی توقع رکھتے ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 1 جنوری 2015 13:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایتکار و پروڈیوسر جاوید شیخ نے کہا ہے کہ سال 2015ء فلم انڈسٹری کیلئے سودمند ثابت ہوگا۔ 2013ء کے بعد فلم انڈسٹری میں تبدیلیاں ہونا شروع ہوگئی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ذاتی پروڈکشن کے تحت فلمیں بن رہی ہیں جوکہ بہت جلد سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش ہوں گی۔

(جاری ہے)

فلم ”کھلے آسمان کے نیچے“ کو بہت اچھا رسپانس ملا تھا جس کے بعد میں مزید فلمیں بنانے کیلئے کوشاں تھا مگر مصروفیات کی بناء پر ذاتی پروڈکشن کو وقت نہیں دے پارہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ بھارت میں بھی پراجیکٹ چل رہے ہیں جس کیلئے اکثر بیرون ملک آنا جانا لگا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہدایتکار و ڈائریکٹر کی حیثیت سے سمجھتا ہوں کہ لوگ مجھ سے ”یہ دل آپ کا ہوا“ اور ”کھلے آسمان کے نیچے“ جیسی فلموں کی توقع رکھتے ہیں اسلئے میں انہیں کبھی مایوس نہیں کرنا چاہتا۔

متعلقہ عنوان :