میکسیکو:آتش فشاں نے ایک بار پھر دھواں اورراکھ اگلنا شروع کردیا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:06

میکسیکوسٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)میکسیکومیں آتش فشاں پہاڑ نے ایک بار پھر دھواں اور راکھ اگلنا شروع کردیا ہے۔ دارالحکومت میکسیکو سٹی سے 80 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع آتش فشاں "سے راکھ اور دھوئیں کے اخراج کے بعد وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ڈیزاسٹر سینٹر کے مطابق دھوئیں اور راکھ کا اخراج فضا میں ڈھائی کلومیٹر بلندی تک ہے۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی خطرہ اتنا زیادہ نہیں اسی لیے قریبی رہائشی علاقے خالی نہیں کرائے گئے ہیں۔اس سے قبل اسی آتش فشاں پہاڑ سے سب سے بڑا دھماکا2000ء میں ہوا تھا، جس کے باعث 50 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا تھا۔