پشاور‘تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے ”ایس او ایس “سروس کا آغاز ،

کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون سے ایک کلک کرکے پولیس کو اطلاع دی جاسکتی ہے

جمعرات 1 جنوری 2015 13:06

پشاور‘تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے ”ایس او ایس “سروس کا آغاز ،

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات میں بہتری کیلئے پولیس نے” ایس او ایس“ سروس کاآغاز کردیا ہے۔ جس کے تحت کسی بھی تعلیمی ادارے میں ایمرجنسی کی صورت میں موبائل فون سے ایک کلک کرکے پولیس کو اطلاع دی جاسکتی ہے۔سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد خیبر پختونخوا کے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی انتظامات پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے موبائل فون سافٹ ویئر تیار کیا ہے جو ہر تعلیمی ادارے کے سربراہ کے فون میں انسٹال کیا جائے گا۔ جس کے ذریعہ ایمرجنسی کی صورت میں ایک کلک کرکے پولیس اور ایمرجنسی اداروں کو اطلاع پہنچائی جاسکتی ہے۔اے آئی جی خیبر پختونخواہ میاں محمد آصف نے کہا کہ پولیس کیوک رسپانس فورس ہوگی۔

(جاری ہے)

سروس کو ایس او ایس کال سروس کا نام دیاگیا ہے۔

الرٹ کال متعلقہ پولیس افسران اور ریسکیو اداروں کو پہنچ جائے گی۔ الرٹ کال کے ساتھ ایک ہنگامی پیغام بھی پولیس حکام کو موصول ہوگا۔ صوبائی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولزمنیجمنٹ ایسوسی ایشن ڈاکٹرذاکرشاہ نیامید ظاہر کی کہ سروس اچھی ہوگی۔ابتدائی طور پر یہ سروس پشاور کے تعلیمی اداروں میں شروع کی جارہی ہے۔ سافٹ ویئر کے حصول کیلئے سرکاری اور نجی تعلیمی ادارو ں کورجسٹریشن فارمز جاری کردیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :