کوہاٹ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ،

چوکیداروں کی مکمل تفصیلات ڈی پی او نے طلب کر لیں

جمعرات 1 جنوری 2015 13:04

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)کوہاٹ کے تمام سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ،چوکیداروں کی مکمل تفصیلات ڈی پی او نے طلب کر لیں،ڈی پی او سلیم مروت کی زیر صدارت انکے دفتر میں سکول و کالج سر براہوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جسمیں محکمہ تعلیم کوہاٹ کے مردانہ اور زنانہ سر براہان بھی شریک تھے ڈی پی او سلیم مروت اور کالج سر براہان کے مابین اداروں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس کے بعد ڈی پی او سلیم مروت نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع کوہاٹ میں تمام تعلیم اداروں کی سکیورٹی سخت کر دی ہے کالج سر براہان اور سکولوں کی زمہ داران سے چوکیداروں کی لسٹ طلب کر لی ہے چوکیداروں اور درجہ چہارم کی ملازمین کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دی جائے گی ،ڈی پی او کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے سر بر اہان پر زور دیا ہے کہ چوکیداروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور چھٹی کے وقت طلباء و طالبات کو اکٹھے سکول سے نہ نکالیں تا کہ رش نہ بنے اور کسی قسم کا واقع رونما نہ ہو ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ تمام تعلیمی اداروں سے فوکل پرسن لیا جائے گا اور وہ سکیورٹی کے حوالے سے پولیس افسران کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔