لاہور ائرپورٹ: تیسرے روز بھی پروازوں کے لئے نہ کھل سکا ،

ملکی اور غیرملکی پروازوں کا شیڈول متاثرہونے کے باعث شدید سردی میں سینکڑوں مسافروں کو پر یشا نی کا سا منا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) لاہورکیانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے تیسرے دن بھی بند ہے، بیسیوں ملکی اور غیرملکی پروازوں کا شیڈول متاثرہونے کے باعث شدید سردی میں سینکڑوں مسافرہی پریشان نہیں،کروڑوں روپے کا مالی نقصان بھی اٹھاناپڑ رہاہے۔سول ایوی ایشن حکام کہتیہیں کچھ دیر میں مرکزی رن وے آپریشنل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ائرپورٹ ذرائع کے مطابق منگل کے دن نجی ایئرلائن کیایک طیارے کا فرنٹ ویل ایکسل لینڈنگ کیوقت ٹوٹ گیاتھا،جس کے بعد سے طیارہ مرکزی رن وے کیساتھ کچے پرکھڑا ہے،چھوٹے طیاروں کیلئے دوسرا رن وے استعمال کیاجا رہا ہے،تاہم مرکزی رن وے کی بندش کے باعث بیسیوں ملکی اورغیر ملکی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو چکا ہے،متعدد غیرملکی ائر لائنز نے رن وے کلیئر نہ ہونے تک فلائیٹس لانے سے معذرت کر لی ہے جبکہ کئی غیرملکی پروازوں کو اسلام آباد اور کراچی میں اتاراجا رہا ہے۔

شدید سردی میں مسافربے یارومدد گارپڑیہیں۔کروڑوں روپیکانقصان الگ سیہے۔سول ایوی ایشن حکام کاکہتے ہیں کہ کچھ ہی دیر میں طیارے کو ہٹا کر رن وے آپریشنل کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :