ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج،

اسلام آباد ہائیکورٹ کو ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کا اختیار نہیں تھا یہ انتظا می معاملہ ہے ،وفاقی وزارت داخلہ کا دائر در خو است میں مو قف

جمعرات 1 جنوری 2015 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا‘ وفاقی وزارت داخلہ نے ذکی الرحمن اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو فریق بناتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کو ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کا اختیار نہیں تھا یہ ایک انتظامی معاملہ تھا جس میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی تھی‘ عدالت نے وزارت داخلہ کا موقف بھی نہیں سنا‘ عدالت سے استدعاء کی گئی ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کی نظربندی ختم کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے اور اس کی نظربندی بحال کی جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے لکھوی کی نظربندی ختم کردی تھی جس کیخلاف آئی جی اسلام آباد کے بعد وزارت داخلہ نے عدالت عالیہ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔