بھارت کا ٹوائلٹس استعمال کی نگرانی کے لئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

جمعرات 1 جنوری 2015 13:01

بھارت کا ٹوائلٹس استعمال کی نگرانی کے لئے ملک گیر مہم چلانے کا اعلان

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) بھارتی حکومت نے ایک ملک گیر مہم چلانے کا اعلان کیا ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا عوام ٹوائلٹ استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔یہ مہم وزیرِ اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک میں شروع کی گئی صفائی ستھرائی کی اس ملک گیر مہم کا حصہ ہے جس کا آغاز تین ماہ قبل ہوا تھا۔’صاف بھارت‘ نامی یہ مہم آئندہ پانچ سال تک جاری رہے گی اور مودی نے اس عرصے میں ملک بھر سے گندگی مٹانے کا عہد کیا ہے۔

ٹوائلٹ کے استعمال کی نگرانی کی مہم چلانے کے لیے سینیٹری انسپکٹروں کی مدد لی جائے گی جو گھر گھر جا کر سروے کریں گے اور یہ نتائج موبائل فونز اور ٹیبلٹ کمپیوٹرز کی مدد سے اکٹھے کیے جائیں گے۔بھارتی حکومت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ان ابتدائی جائزوں سے اگلا قدم ہے جن میں ٹوائلٹس کی تعمیر کی نگرانی کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

حکومت کا کہنا ہے کہ اس نے اکتوبر سے اب تک پانچ لاکھ مکانات میں ٹوائلٹس تعمیر کر کے دیے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی نصف آبادی کو بیت الخلا کی سہولیات میسر نہیں اور بھارتی وزیراعظم نے رواں برس یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ کھلے میدانوں کو عوامی ٹوئلٹ میں تبدیل کرنے کے رواج کا خاتمہ کریں گے۔مودی نے ہرسکول میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ ٹوائلٹوں کی سہولیات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ چار سال میں بھارت کے ہرگھر کے اندر ایک ٹوائلٹ لگایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :