پشاور:گلبرگ میں پولیس کا سرچ آْپریشن سو مشتبہ افرادگرفتا ر

جمعرات 1 جنوری 2015 13:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) پشاور کے علاقہ گلبرگ میں سرچ آْپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیاہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ گلبرگ کی حدود میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ مشترکہ سرچ آپْریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

گلبرگ، باڑہ روڈ اور ملحقہ علاقوں میں آپریشن کے دوران سو کے قریب مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن میں ایسے مالکان جائیدادبھی شامل ہیں۔ جنہوں نے کرایہ داروں کے کوائف جمع نہیں کرائے۔ غیر قانونی طور پر پشاور میں مقیم افغان باشندے بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔ تمام افراد کو تھانہ گلبرگ منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :