خیبر ایجنسی ‘باڑہ کے سکیورٹی انتظامات 5برس بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد

کئی چیک پوسٹوں پر خاصہ دارفورس کو تعینات کر دیا گیا

جمعرات 1 جنوری 2015 13:00

خیبر ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑہ کے سکیورٹی انتظامات 5برس بعد پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد، کئی چیک پوسٹوں پر خاصہ دارفورس کو تعینات کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیٹیکل انتظامیہ حکام کے مطابق تحصیل باڑہ میں ستمبر 2009سے شدت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے تاہم باڑہ بازار اور قبیلہ شلوبر سے شدت پسندوں کے خاتمے کے بعد فورسز نے سیکورٹی انتظامات پولیٹیکل انتظامیہ کے سپرد کردیا ہے۔

انتظامیہ نے باڑہ بازار اور قبیلہ شلوبر میں خاصہ دار فورس کی نئی چیک پوسٹیں قائم کرکے 5برس بعد خاصہ دار فورس کو تعینات کیا ہے۔حکام کے مطابق تحصیل باڑہ میں امن وامان کی ذمہ داری نبھانے کے لئے قبائلی عمائدین کو بھی اعتماد میں لیا ہے۔ اور باڑہ آئی ڈی پیزکی واپسی چند دنوں میں شروع کی جائیگی