کراچی‘ نئے سال کی آمدپر فائرنگ، 15 سے زائد افراد زخمی، 4 کی حالت تشویش ناک
تازہ ترین : 1

کراچی‘ نئے سال کی آمدپر فائرنگ، 15 سے زائد افراد زخمی، 4 کی حالت تشویش ناک

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء)نئے سال کی آمد کے مو قع پرکراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ نئے سال کے آغاز پر کراچی کے مختلف علاقوں جمشیدکوارٹر،نیوکراچی ،نارتھ نا ظم آباد ،لیاری،شیریں جناح کالونی،حیدری ،صدر اورملیر سمیت مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجیمیں 15 سے زائد ا فراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکا م کے مطابق زخمی میں زیادہ تر افراد کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں زخمیوں کو فوری طو ر پر اسپتال منتقل کیا گیا زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 01/01/2015 - 12:58:28

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :